15 دسمبر 2013 - 20:30
حامد کرزئی کی ہندوستان کو سرمایہ کاری کی دعوت

افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے ہندوستانی سرمایہ کاروں کو اپنے ملک میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے

ابنا: نئي دھلي ميں فيڈريشن آف چيمبر آف کارمرس اينڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر صدر حامد کرزئی نے ہندوستانی سرمايہ کاروں سے اپيل کی ہے کہ وہ ان کے ملک ميں معدنيات اور کان کني کے شعبوں ميں سرمايہ کاري کريں- انہوں نے کہا کہ افغانستان ليتھيئم، تيل اور گيس سميت بعض نادر قسم کي معدنيات کا مالک ملک ہے۔ صدر حامد کرزئی نے کہا کہ ہندوستان وہ پہلا ملک ہوگا جو افغانستان ميں معدنيات کے شعبے ميں تيس ٹريلين ڈالر سےزيادہ کي سرمايہ کاری کے موقع سے فائدہ اٹھاسکتا ہے.افغانستان کے صدر نے ہندوستاني تاجروں اور صنعت کاروں کو يقين دلاياکہ افغانستان ميں انکا سرمايہ پوری طرح سے محفوظ ہے اور اسکا ثبوت يہ ہے کہ جنوبی افريقہ نے افغانستان ميں ٹيلی مواصلات کے شعبے ميں بھاری سرمايہ کی- یادرہے کہ افغانستان کے صدر حامد کرزئی چار روزہ دورہ پر ہندوستان گيئے ہوئے تھے جہاں انہوں نے اس ملک کے اعلی حکام سے ملاقتیں کیں ہیں۔

.......

/169